Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آراوز نے انتخابات چوری کئے ، اداروں کا کوئی قصور نہیں ، بلاول بھٹو زرداری

آراوز نے انتخابات چوری کئے ، اداروں کا کوئی قصور نہیں ، بلاول بھٹو زرداری
July 31, 2018
کراچی (92 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آر اوز کی  طرف سے انتخابات چوری کئے گئے ہیں ، اداروں کا کوئی قصور نہیں ، کچھ پارٹیاں پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کی باتیں کر رہیں تھیں  لیکن ہم نےانہیں ایسا نہ کرنے پر قائل کیا ۔ دوسری جانب منظور وسان نے پی ٹی آئی حکومت جلد ختم ہونے کی پیش گوئی کر دی۔ بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی نتائج پر ایک بار پھر تحفظات کا اظہار کیا ،بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  اداروں کا قصور نہیں لیکن آر اوز کی طرف سے انتخابات چوری کئے گئے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کچھ جماعتیں پارلیمنٹ کے بائیکاٹ کی بات کر رہی تھیں لیکن ہم نے انہیں ایسا نہ کرنے پر قائل کیا۔ دوسری جانب منظور وسان نے پی ٹی آئی حکومت کے جلد خاتمے کا خواب بھی دیکھ لیا جب کہ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں جی ڈی اے کا جنازہ نکل گیا ۔ اجلاس میں رہنماوں کا کہنا تھا کہ مشکلات اور دھاندلی کے باوجود پیپلز پارٹی نے 2013 کے مقابلے میں زیادہ بہتر کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔