Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آخری ون ڈے میں سیریز برابر کرنے کیلئے میدان میں اتریں گے  : اظہر علی

آخری ون ڈے میں سیریز برابر کرنے کیلئے میدان میں اتریں گے  : اظہر علی
January 30, 2016
آکلینڈ(92نیوز)قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ تیسرے ایک روزہ میچ  میں  سیریز برابر کرنے کے لئےمیدان میں اتریں گے ، شعیب ملک کی فٹنس چیک کرنے کے بعد کھلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے فیلڈنگ، باؤلنگ کے علاوہ فٹبال میچ کھیل کر جسمانی فٹنس کی استعداد بڑھانے کی کوشش کی ۔ قومی ٹیم کے کتپان اظہر علی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، سیریز کو ہاتھ سے جانے نہیں دینگے جبکہ شعیب ملک کی فٹنس جانچنے کے بعد تیسرے ایک روزہ میچ میں کھلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ آ ل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ فٹ ہو چکے ہیں اور تیسرے ایک روزہ میچ  کیلئے دستیاب ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میں جیت کی صورت میں نہ صرف سیریز برابر ہو جائے گی بلکہ ٹیم کا  مورال بھی  بہترہوگا ۔