Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آج پھر میری آںکھ نم ہے،، آج پھر میرا دل اداس ہے

آج پھر میری آںکھ نم ہے،، آج پھر میرا دل اداس ہے
August 8, 2016
لاہور(92نیوز)آج پھر میری آنکھ نم ہے آج پھر میرا دل اداس ہے ،آج پھر میرے صحن میں لہو ہے  اور یہ سب کچھ اس لئے ہے کہ  وہ میرا  ہمسایہ ہے  جس کا وجود  نفرت ، جھوٹ  اور دشمنی کی مٹی سے  بنا  ہے، وطن کے دشمن  کی  کہانی  شعرا کی زبانی سنتے ہیں ۔ وہ آنکھ جس کو میرا وجود ایک لمحہ  نہیں بھاتا  وہ دل جو ہمیشہ سے میری دشمنی میں دھڑکتا ہے وہ  قدم جو ہر روز مجھ پر چھپ کر وار کرنے کو اٹھتا ہے میری قسمت کہ مجھے ایسا ہمسایہ ملے پاکستان سے زمینی رشتے میں جڑے اس چہرے کو شاعر بھی بھیانک قرار دیتے ہیں۔ احمد فراز کہتے ہیں ،،پاکستانی کا ازلی دشمن  جتنا چھپنے کی کوشش کرتا ہے اتنا کھل کر بے نقاب ہوتا ہے ۔   ہر بہنے والے خون ، ہر ٹپکنے والے آنسو ، اور غم سے دھڑکنے والے ہر دل  کو بوجھل کون کر رہا ہے ۔ پورے خطے  پر قبضے کا شیطانی خواب دیکھنے والا ۔ لاکھ جانیں جائیں  خون کی ہولی ہو  لیکن تم یہ جان لو  دنیا کے نقشے پرمیرا وطن سب سے بڑی حقیقت ہے اپنے بد نما چہرے پر جھوٹ کا نقاب اوڑھے  ہمارا دشمن یہ جان لے کہ اس کا ہر وار اس کو کمزور کر رہا ہے اور ٹوٹے گا تو ایک دن وہی ٹوٹے گا  پاکستان  زندہ باد ہے زندہ باد  پائندہ باد۔