Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آج پوری قوم کو پتہ چل گیا جیولین تھرو کیا گیم ہے اور ارشد ندیم کون ہیں، فاطمہ حسین

آج پوری قوم کو پتہ چل گیا جیولین تھرو کیا گیم ہے اور ارشد ندیم کون ہیں، فاطمہ حسین
August 7, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) نیشنل چیمپئن جیولین فاطمہ حسین نے کہا، بے شک ارشد ندیم میڈل نہیں جیتے سکے لیکن آج پوری قوم کو پتہ چل گیا ہے کہ جیولین تھرو کیا گیم ہے اور ارشد ندیم کون ہیں۔

انہوں نے کہا، آج سے پہلے اس گیم کو کوئی نہیں جانتا تھا، پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے بہت مشکلات ہوتی ہیں، باہر کے کھلاڑیوں کو پہلے ہی سپورٹ حاصل ہوتی ہے۔

فاطمہ حسین نے کہا، پاکستانی کھلاڑی جب کسی بڑے ایونٹ میں اچھا پرفارم کرتے ہیں تو پھر میڈیا ان کے پیچھے آتا ہے۔