Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آج پوری قوم کمشیری بھائیوں کی آواز بنی ہوئی ہے

آج پوری قوم کمشیری بھائیوں کی آواز بنی ہوئی ہے
February 5, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) پوری قوم آج مظلوم کشمیری بھائیوں کی آواز بنی ہوئی ہے ۔ دن کا آغاز مقبوضہ وادی کی آزادی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا ۔ ملک بھر میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں اور کشمیریوں کے پیدائشی حق اور حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھائی گئی۔

کشمیر اور پاکستان دوقالب یک جان ہیں ۔  پاکستانی آج مظلوم کشمیریوں کی آواز بنے ہوئے ہیں ۔ ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے ۔

دن کا آغاز مساجد میں مظلوم کشمیری بھائیوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعاؤں سے ہوا، مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی ۔ شہر شہر کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیا جا رہا ہے ، ملک بھرمیں تقاریب کا سلسلہ جاری ہے۔

مظلوم کشمیری مسلسل 70 سال سے بھارتی ظلم وجبر کا شکار ہیں ، پاکستانی قوم دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے آواز بلند کئے ہوئے ہے، دنیا بھر میں بھارتی سفارتخانوں کے باہر بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔

قائداعظم محمدعلی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، جس پر پوری قوم آج بھی یک زبان ہے اور اپنے قائد کے فرمان پر عمل پیرا ہے۔