Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی کا دن منایا جارہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی کا دن منایا جارہا ہے
February 5, 2016
  لاہور(92نیوز)آج پاکستان سمیت دنیابھرمیں کشمیریوں سے یکجہتی کادن منایاجارہاہےمقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے جبکہ جگہ جگہ ریلیاں اورجلوس نکال کرآزادی کی تحریک میں جان کانذرانہ پیش کرنے والوں کوخراج عقیدت پیش کیاجارہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق یوم یکجہتی کشمیر  پر مقبوضہ وادی میں  ہڑتال  اور  پہیہ جام  کااعلان کیا  گیا  ہے جبکہ   بھارتی مظالم کے خلاف   مختلف  شہروں میں مظاہرے بھی  کئے جائیں گے۔ غاصب بھارتی فوج   مقبوضہ وادی میں ایک لاکھ   نہتے کشمیریوں کو شہیدکر چکی ہے جس کے خلاف  دنیا  بھر میں  کشمیری  آج  احتجاج کرینگے۔ پاکستان  میں بھی  کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کےلیے ریلیاں اورجلوس نکالے جائیں گے جبکہ  پاکستان اور آزاد کشمیر کوملانے والے کوہالہ پل پرانسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے کشمیری اورپاکستانی کمیونٹی مظاہرہ کرے گی ادھر حریت رہنماؤں  نے اقوام متحدہ، یورپی یونین اور اسلامی تعاون کی تنظیم پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔