Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آج میرے دل کو تکلیف پہنچی ، مریم نواز

آج میرے دل کو تکلیف پہنچی ، مریم نواز
March 11, 2018

راولپنڈی  ( 92 نیوز ) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ آج میرے دل کو تکلیف پہنچی ہے ، ناکامی دیکھ کر مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ،   چھپ کر وار کرنے والے گیدڑ ہوتے ہیں ، چھپ کر وار نہ کرو ، کھل کر سامنے آؤ  ۔

راولپنڈی میں ن لیگ کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے  کہا کہ مخالفین کو ناکامی نظر آئی تواوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ نواز شریف اقدار کی سیاست کرتاہے اقتدار کی نہیں۔

نوازشریف کی صاحبزادی کا کہناتھا کہ مخالفین مسلم لیگ ن کی نقل کرتے ہیں تو ایک کمرہ بھی نہیں بھر سکتے ،خالی کرسیاں ہوتی ہیں۔مسلم لیگ ن سوشل میڈیا کنونشن کرتی ہے تو گروٴانڈ،گلیاں محلے چھوٹے پڑجاتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کے اثاثے چاہئے توسب کے اثاثے کھولو ، نواز شریف پر 6مہینے کے کیس میں 6روپے کی کرپشن ثابت نہ کر سکے ، واٹس ایپ سے بنی جے آئی ٹی اورہیروں کو سبھی جانتے ہیں

 عدلیہ پرتنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کارکنوں سے سٹیج پرترازو بھی منگوایا۔