Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آج ملک کے ہر مسئلے کا حل آئین کے احترام میں ہے، شاہد خاقان عباسی

آج ملک کے ہر مسئلے کا حل آئین کے احترام میں ہے، شاہد خاقان عباسی
December 16, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا آج ملک کے ہر مسئلے کا حل آئین کے احترام میں ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا جہاں عوام کی رائے مسترد کی جائے، ووٹ خریدا جائے وہاں افراد ترقی کرتے ہیں قوم نہیں۔

مسلم لیگ ن رہنماء شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا آج بھی 1971 کی طرح حالات خطرناک ہیں۔ چئیرمین نیب کے تقرر معاملہ پر صدر کی جانب سے خط آیا ہے اس کا جواب ہم دیں گے۔ چئیرمین نیب کے لئے ایماندار، اچھی ساکھ والا ہونا چاہئے۔