Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
March 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش موقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہے گا،خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ دیر، چترال، سوات، کوہستان میں شام رات میں ہلکی بارش  متوقع ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ  سندھ اور پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ  بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی  موسم خشک رہنے کی پیشگوئی ہے ۔