Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آج بھی خود کو جوان سمجھتا ہوں : قائم علی شاہ

آج بھی خود کو جوان سمجھتا ہوں : قائم علی شاہ
August 12, 2016
کراچی(92نیوز)قائم علی شاہ وزارت اعلیٰ سے تو محروم ہوگئے لیکن طنزو مزاح کی بدولت آج بھی دلوں پر راج کررہے ہیں کہتے ہیں آج بھی خود کو جوان سمجھتا ہوں۔ تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ ہائیکورٹ کا دورہ کیا اور سانحہ کوئٹہ پر وکلا سے تعزیت کی،میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز اور وکلا کے ساتھ میڈیا نے بھی دہشت گردی کےخلاف بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نےدعویٰ کیا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پر سترفیصد قابو پالیا گیا ہےجبکہ اغوا برائے تاوان میں بھی کمی آئی ہے۔ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ نوجوان ہیں،معاملات سمجھنے میں وقت لگے گا،صحافی نے عمر کا سوال کیا تو سائیں نےحسب عادت جواب دیا۔ انہوں نےکہا کہ ان کی کارکردگی ڈھکی چھپی نہیں،وزیراعلیٰ کی تبدیلی پارٹی کا فیصلہ ہے۔