Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، ہر ضلع میں کرکٹ گرائونڈ بنانے کا اعلان

آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، ہر ضلع میں کرکٹ گرائونڈ بنانے کا اعلان
May 14, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر ظہیر عباس نے لاہور میں ملاقات کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبے کے ہر ضلع میں کرکٹ گراﺅنڈ بنانے کا اعلان کر دیا۔ ملاقات میں کرکٹ کے فروغ اور نئے گرائونڈز بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے اور ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، اس ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے حکومت مربوط اقدامات کر رہی ہے جس کے لئے مختلف اضلاع میں آٹھ گراﺅنڈ بنانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ گراﺅنڈز بنانے کا کام مرحلہ وار تمام اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔ اس موقع پر آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس نے پنجاب حکومت کی جانب سے کرکٹ گرائونڈز بنانے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس سے کر کٹ کا نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔