Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینگنگ جاری ، یونس خان پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینگنگ جاری ، یونس خان پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے
August 15, 2016
  دبئی(92نیوز)پاکستان  اور انگلینڈ کی  چار ٹیسٹ میچوں  پرمشتمل  سیریز دو دو سے برابر ہونے کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری  کردی  ہے اسٹار بلے باز یونس خان کی ڈبل سنچری نے اپنا رنگ دکھا دیا ہے۔ یونس خان درجہ بندی  میں نمایاں بہتری کے بعد پانچویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ پاکستان پر سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں یونس خان پانچویں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ بلے بازوں میں آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ پہلی، انگلینڈ کے جو روٹ دوسری، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن تیسری اور جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ چوتھی پوزیشن پر ہیں۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق فتح کے باوجود تین درجے تنزلی کے ساتھ ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے ہیں۔ باؤلرز میں پاکستان کے یاسر شاہ کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے  انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پہلی، بھارت کے ایشون دوسری، جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین تیسری اور انگلینڈ ہی کے سٹوارٹ براڈ چوتھی پوزیشن پر ہے۔ٹیموں کی درجہ بندی میں پاکستان بدستور تیسری پوزیشن پر ہے جبکہ آسٹریلیا کی پہلی اور بھارت کی دوسری پوزیشن ہے۔ دوسری  جانب  اوول ٹیسٹ میں  سلو اوور ریٹ کے باعث  مصباح الحق کو میچ فیس کا بیس جبکہ باقی کھلاڑیوں کو دس فی صد بطور جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔