Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی آج لاہور پہنچے گی

آئی سی سی  کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی آج لاہور پہنچے گی
October 3, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) آئی سی سی  کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی آج لاہور پہنچے گی، ٹرافی کی رونمائی دو دن لاہور میں کرائی جائے گی جبکہ اسلام آباد اور کراچی میں بھی  ٹرافی کی رونمائی کرائی جائے گی۔ 8اکتوبر تک ٹرافی پاکستان میں رہےگی،کرکٹ ورلڈکپ آئندہ سال 30مئی سے 14جولائی تک انگلینڈمیں کھیلا جائے گا۔ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی  ٹرافی کا سفر جاری ہے ، آئی سی سی ورلڈ کپ کی ٹرافی چھ روزہ دورے پر آج  لاہور پہنچے گی ۔ ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی  3 اور 4 اکتوبرکو  لاہور میں کرائی ائےگی، تین اکتوبر کی دوپہر ٹرافی کو قذافی اسٹیڈیم سے بذریعہ ٹورازم بس چکر لگوایا جاۓ گیا، تقریب سابق کرکٹرز کی شرکت کا امکان ہے ۔ لاہور کے بعد ٹرافی کا اگلا پڑاؤشہراقتدار میں ہو گا،5سے 6اکتوبرتک ٹرافی اسلام آباد میں رہے گی،جہاں مختلف مقامات پر ٹرافی کی رونمائی کی تقریبات ہوں گی۔ ٹرافی کا آخری پڑاؤ شہر قائدمیں ہو گا ،7سے آٹھ اکتوبر تک کراچی کے مختلف مقامات پر ٹرافی کی رونمائی کرائی جائے گی ۔ میگا ایونٹ آئندہ سال 30مئی سے 14جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائےگا،ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرا 16جون کو کھیلا جائے گا۔