Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آئی سی سی کا فنڈ بورڈ حکام نے اپنے گھروں پر لگایا ، شبیر احمد

آئی سی سی کا فنڈ بورڈ حکام نے اپنے گھروں پر لگایا ، شبیر احمد
January 15, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) ٹیسٹ کرکٹر شبیر احمد نے پی سی بی حکام پر کرپشن کے الزامات لگا دیئے ۔ شبیر احمد نے کہا کہ آئی سی سی کا فنڈ بورڈ حکام نے اپنے گھروں پر لگایا ۔ بتایا جائے آئی سی سی کے  دیئے گئے 6 ارب روپے کہاں گئے؟۔ بورڈ دس روپے فٹ والا رسہ کاغذات میں 200 روپے فٹ لکھتا ہے ۔

شبیر احمد نے بورڈ کے مالی معاملات کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا مطالبہ بھی کر دیا۔ شبیر احمد نے پوچھا آئی سی سی کی جانب دیے گئے 6 ارب روپے کہاں گئے۔  بورڈ کی میٹنگز ہوتی کہیں ہیں مگر کاغذات میں فائیو اسٹار ہوٹل لکھا جاتا ہے  ۔ایف آئی اے اس معاملے کی تحقیقات کریں

شبیر احمد کا کہنا تھا پی سی بی نے کرکٹ کی بہتری کے لئے کچھ بھی نہیں کیا رقم چند لوگوں کی جیب میں جارہی ہے۔