Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آئی سی سی نے 2016 کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان کر دیا

آئی سی سی نے 2016 کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان کر دیا
December 22, 2016

دبئی (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دوہزار سولہ کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان کر دیا لیکن کوئی پاکستانی کھلاڑی آئی سی سی الیون میں جگہ نہیں بنا سکا۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے آئی سی سی کی سپرٹ آف کرکٹ ٹرافی تو جیت لی لیکن آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے جبکہ ون ڈے کیلئے آئی سی سی الیون میں بھی کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم انگلینڈ کےبلے باز الیسٹر کک کی قیادت میں بارہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جس میں آسٹریلیا کے چار، انگلینڈ کے تین، نیوزی لینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقہ اور بھارت کا ایک، ایک کھلاڑی شامل ہے۔

آئی سی سی کی ویرات کوہلی کی قیادت میں ون ڈے ٹیم میں جنوبی افریقہ کے چار، بھارت اور آسٹریلیا کے تین، تین جبکہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کا ایک، ایک کھلاڑی شامل ہے۔ ویسٹ انڈین کپتان سٹیفنی کی قیادت میں بننے والی خواتین ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔