Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی
February 1, 2016
دبئی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی  پہلے دس بلے بازوں میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا۔ تفصیلات کےمطابق آئی سی سی نےنئی ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کر دی نئی درجہ بندی کے مطابق بلے بازوں میں بھارت کے ویرات کوہلی نے پہلے نمبر پر قبضہ جما لیا ہے جبکہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ رینکنگ میں زمبابوے کے ماساکازا آٹھویں اور افغانستان کے محمد شہزاد تو نویں نمبر پر موجود ہیں لیکن کوئی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں جگہ حاصل نہیں کر سکا۔ باؤلرز میں ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن پہلے اوربھارت کے ایشون دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ شاہد آفریدی کا باؤلرز میں تیسرا نمبر ہے۔