Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ،یونس خان ایک درجہ تنزلی کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے

آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ،یونس خان ایک درجہ تنزلی کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے
July 12, 2015
دوبئی(92نیوز)آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی  رینکنگ جاری کر دی،ٹاپ ٹین بلے بازوں میں شامل یونس خان ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئے،باؤلرز رینکنگ میں یاسر شاہ چوتھی پوزیشن پراجمان۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی  کی نئی جاری کردا رینکنگ میں ،جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز ایک درجہ ترقی کے بعد نمبر ون بلے باز بن گئے ہیں۔ ٓآسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔ جنوبی افریقا کے ہی ہاشم آملہ تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ ٹاپ ٹین بلے بازوں میں قومی  ٹبلے باز یونس خان ایک درجہ تنزلی کے بعد۔چھٹے سے ساتویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔ بہترین باولرز کی فہرست میں جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین پہلے انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے یاسر شاہ کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔ آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کی پہلی پوزیشن ہےجنوبی افریقا کے ورنون فلینڈر دوسری جبکہ بھارت کے روی ایشون تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔