Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ،پاکستان آٹھویں نمبر پر براجمان

   آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ،پاکستان آٹھویں نمبر پر براجمان
July 27, 2015
دوبئی(سپورٹس ڈیسک)آئی  سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ  جاری کر دی سری لنکا  سے سیریز کی فتح کے بعد پاکستان نے آئی سی سی  ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرکے چیمپئنز ٹرافی  میں انٹری مار لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کو ہوم گراؤنڈ پر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں تین دو سے زیر کیا، سریز بھی جیتی اور چیمپئنز ٹرافی  میں انٹری کے لئے  آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پر بھی قبضہ جما لیا۔ ٹیم رینکنگ میں بنگلہ دیش  چھیانوے پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر موجود ہے جبکہ ویسٹ انڈیز اٹھاسی پوائنٹس کے ساتھ نویں پوزیشن لے کر چیمپئنز ٹرافی کی دوڑ سے باہر   ہوچکا ہے۔ آسٹریلیا پہلے ،بھارت دوسرے ،نیوزی لینڈ تیسرے ، جنوبی افریقا چوتھے ، سری لنکا پانچویں ، جبکہ انگلینڈ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ آئی  سی سی ون ڈے پلیئیرز رینکنگ میں  محمد حفظ 3 درجے بہتری سے29ویں، احمد شہزاد5درجے بہتری سے30ویں پوزیشن پر پہنچ چکے ہیں،اظہر علی نے 8 درجے بہتری کے بعد 42ویں پوزیشن حاصل کی۔ باؤلرز میں محمد عرفان ایک درجہ بہتری سے16ویں نمبر پر آ گئے ہیں،محمد حفیظ بھی باؤلرز میں  16ویں نمبر پر موجود ہیں،یاسر شاہ 44 درجے ترقی کرتے ہوئے97ویں پوزیشن پر  براجمان ہیں۔ جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئز بہترین بلے باز جبکہ باؤلرز رینکنگ میں  آسٹریلیا کے مچل اسٹارک کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ باؤلرز رینکنگ میں ٹاپ ٹین میں شامل سعید اجمل کی آٹھویں پوزیشن برقرار ہے دوسری جانب بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ہی  بہترین آل راؤنڈر ہیں۔