Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ،بھارت کی پہلی،پاکستان کی 7ویں پوزیشن

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ،بھارت کی پہلی،پاکستان کی 7ویں پوزیشن
January 8, 2019
دبئی ( 92 نیوز) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ۔  بھارت کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ  انگلینڈ کی دوسری اور نیوزی لینڈ کی تیسری پوزیشن، پاکستان رینکنگ میں ساتویں نمبر پر براجمان ہے ۔ آئی سی سی نےنئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، ٹیم رینکنگ میں بھارت کا ٹاپ پوزیشن پر قبضہ  برقرار ہے ۔ بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو ،ایک سے کامیابی سمیٹی تھی۔ بھارت نے کینگروز کے دیس میں  پہلی بار ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی اور آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بھی  بن گئی۔ ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ کا دوسری اور نیوزی لینڈ تیسری پوزیشن پر موجود ہے، پاکستان کیخلاف تین میچوں کی سیریز میں دو صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل کرنے والی جنوبی افریقہ کا چوتھا نمبر ہے۔ نیوزی لینڈ اور پروٹیز کیخلاف  ٹیسٹ سیریز میں  ناکامی کے بعد پاکستان ٹیم ساتویں پوزیشن پر براجمان ہے۔ کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بلے بازوں میں ویرات کوہلی کی حکمرانی برقرار  جبکہ باؤلرز میں جنوبی افریقہ کے کیگسو ربادا پہلے نمبر پر موجود ہیں۔