Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آئی سی سی نے انڈر19 ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کردیا

آئی سی سی نے انڈر19 ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کردیا
February 4, 2018

دبئی ( 92 نیوز ) آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کردیا ۔  جنوبی افریقا کے رےنارڈوین کپتان مقرر کئے گئے ہیںجبکہ  پاکستان کے شاہین آفریدی بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ۔  نوجوان باؤلر نے ایونٹ میں 12 کھلاڑیوں کو شکار کیا ۔

بھارت نے آسٹریلیا کو انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کیا تو آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کردیا۔

جنوبی افریقا کے رےنارڈوین  کو کپتان مقرر  کیا گیا ۔ ٹیم میں بھارت کے 5، جنوبی افریقا کے 3،نیوزی لینڈ، پاکستان  اور  افغانستان کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے ۔

گرین شرٹس کی جانب سے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ۔  بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر نے ٹورنامنٹ میں12وکٹیں حاصل کیں ۔

حیران کن طور پر انڈر 19 ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے والی آسٹریلوی ٹیم کا کوئی کھلاڑی بھی ٹیم میں جگہ نہ بناسکا ۔