Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آئی جی پنجاب کی ڈولفن فورس کو دوبارہ تربیتی کورس کرانے کی ہدایت

آئی جی پنجاب کی ڈولفن فورس کو دوبارہ تربیتی کورس کرانے کی ہدایت
January 28, 2019
لاہور ( 92 نیوز) آئی جی پنجاب نے ڈولفن فورس کی کارکردگی پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے اہلکاروں کو پھرسے تربیتی کورس کروانے کی ہدایت کردی ،پہلے مرحلے میں ڈھائی سواہلکاروں کوتربیت کے لئے بھیج دیاگیا۔ ڈولفن فورس کی گذشتہ سال کی ناقص کارکردگی اور دو شہریوں کی جانوں کے ضیاع پراہلکاروں کونیا تربیتی کورس کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ پہلے مرحلے میں ڈولفن فورس کے ڈھائی سو اہلکاروں کو تربیت کیلئے بھیج دیا گیا ، ڈولفن اہلکاروں کو چار ہفتوں پر مشتمل ریفریشر کورس کروایا جائے گا ۔ اہلکاروں کو دو ہفتےپولیس ہیڈکوارٹرز قلعہ گجر سنگھ، ایک ہفتہ بیدیاں ٹریننگ سنٹر جبکہ ایک ہفتہ کی ٹریننگ چوہنگ ٹریننگ سنٹر میں دی جائے گی ۔ ٹریننگ کے دوران اہلکاروں کو عوام کیساتھ مثبت رویئے، گولی چلائے بغیر دشمن پر قابو پانے کی خصوصی تربیت دی جائے گی۔