Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا نوٹی فیکشن معطل

آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا نوٹی فیکشن معطل
July 18, 2017

لاہور(92نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے پولیس آرڈر 2002 کے تحت آئی جی پنجاب کی تعیناتی نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عثمان خٹک کی بطور مستقل آئی جی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا، عدالتی فیصلے کے بعد عثمان خٹک کی بطور قائم مقام آئی جی حیثیت بحال ہو گئی ۔

تفصیلا تکےمطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے معاملے پر سعد رسول ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، انھوں نے اپنے دلائل میں عدالت کو بتایا کہ حکومت نے قائم مقام آئی جی عثمان خٹک کی بطور مستقل آئی جی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے حالانکہ ان کی ریٹائرمنٹ میں صرف تین ماہ باقی ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس آرڈر 2002 کے تحت یہ تعیناتی تین سال کے لئے ہونا چاہیے تھی۔ چیف جسٹس نے پنجاب حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ کیا حکومت عدالت کے ساتھ مذاق کر رہی ہے، عدالت نے عثمان خٹک کی بطور مستقل آئی جی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو انتیس جولائی کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔