Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آئی جی اور چیف سیکرٹری سمیت خیبرپختونخوا میں اعلیٰ سطح پر انتظامی تبدیلیاں

آئی جی اور چیف سیکرٹری سمیت خیبرپختونخوا میں اعلیٰ سطح پر انتظامی تبدیلیاں
February 9, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) خیبرپختونخوا میں اعلیٰ سطح پر انتظامی  تبدیلیاں  کر کے چیف سیکرٹری اور آئی جی  خیبرپختونخوا کو تبدیل کر دیا گیا۔گریڈ 21 کے محمد سلیم خان نئے چیف سیکرٹری اور محمد نعیم خان نئے آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کر دیے گئے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق گریڈ 21 کے بیورو کریٹ محمد سلیم کو صوبے کا نیا چیف سیکرٹری تعینات کر دیا گیا جبکہ  نوید کامران بلوچ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن  رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ اعلامیہ کے مطابق آزاد کشمیر میں فرائض انجام دینے والے محمد نعیم خان کو آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا جبکہ صلاح الدین محسود کو تبدیل کر کے آزاد کشمیر کا آئی جی تعینات کر دیا گیا۔