Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آئی ایم ایف کی شرائط پر سرتسلیم خم، حکومت کی بجلی مزید مہنگی کرنیکی تیاری

آئی ایم ایف کی شرائط پر سرتسلیم خم، حکومت کی بجلی مزید مہنگی کرنیکی تیاری
October 29, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) آئی ایم ایف کی شرائط پر سرتسلیم خم، حکومت نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری کرلی۔

بنیادی ٹیرف میں ایک روپیہ 39 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی گئی۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے کی گئی۔ بنیادی ٹیرف میں اضافے سے صارفین پر مستقل بوجھ پڑے گا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین بھی اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

نیپرا کی جانب سے درخواست پر سماعت 2 نومبر کو ہوگی، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا نے متعلقہ فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے۔ ٹیرف میں اضافے سے صارفین پر کتنا اضافی بوجھ پڑے گا؟، سماعت میں جائزہ لیا جائے گا۔