Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آئین کی اٹھارہویں ترمیم پر آنچ نہیں آنے دینگے ، بلاول بھٹو زرداری

آئین کی اٹھارہویں ترمیم پر آنچ نہیں آنے دینگے ، بلاول بھٹو زرداری
January 29, 2019
 گمبٹ (92 نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے کہا آئین کی اٹھارہویں پر آنچ نہیں آنے دینگے ، چاہے لانگ مارچ ہی کرنا پڑے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گمبٹ میں بات کرتے ہوئے حکومت کو دوٹوک پیغام دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کپتان نے انتخابی مہم کے دوران جو بھی وعدہ کیا جھوٹا نکلا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا یہ کٹھ پتلی حکومت لانا چاہتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب بھی منتخب حکومت آتی ہے سندھ کا پانی اور گیس بند کر دی جاتی ہے ۔ پی پی پی کی حکومت سندھ میں اپنا کام کر رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ وہ چیلنج کرتے ہیں  کہ عمران خان گمبٹ جیسا میڈیکل انسٹیٹیوٹ خیبر پختونخوا میں نہیں بنا سکتے۔ اب پاکستان کے غریب عوام سندھ آکر مفت علاج کروا رہے ہیں، جو بھی قانونی راستہ ہو گا اختیار کریں گے لیکن وفاق کو سندھ کے اسپتال چھیننے نہیں دیں گے۔