Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آئل ٹینکر کی ہڑتال پر ملک بھر میں پٹرول نایاب ،شہری خوار ،انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد آئل ٹینکرز مالکان کی ہڑتال ختم

آئل ٹینکر کی ہڑتال پر ملک بھر میں پٹرول نایاب ،شہری خوار ،انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد آئل ٹینکرز مالکان کی ہڑتال ختم
September 1, 2015
کراچی(92نیوز)سیلز ٹیکس کےخلاف آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی  ہڑتال پرکراچی میں پٹرول نایاب ہوگیااورشہری پٹرول کی تلاش میں ٹھوکریں کھانےپرمجبورہوگئے۔ حکومت نےخدمات پرٹیکس لگایاتوآئل ٹینکرزایسوسی ایشن نےخدمات دینےسےانکارکردیا۔ تفصیلات کےمطابق آئل ٹینکرزکی ہڑتال پرکراچی کےپیٹرول پمپس کوپیٹرول کی سپلائی بند ہوگئی اور کراچی سمیت ملک بھر میں پیٹرول نایاب ہوگیا۔ شہریوں نےپیٹرول کی قلت اورہڑتال پرناراضگی کااظہارکیا،ان کاکہناہےکہ پیٹرول سستا ہونےکاکوئی فائدہ نہیں ہوا۔ آئل ٹینکرزایسو سی ایشن کاکہناہےکہ سیلزٹیکس پانچ فیصدبڑھانےسےمشکلات میں سوفیصداضافہ ہوگیااورایسےمیں کاروبارممکن نہیں رہا۔ انہوں نےحکومت سےسیلزٹیکس واپس لینےکی اپیل کرتےہوئےعندیہ دیاکہ ٹیکس واپس لئےجانےتک احتجاج کاسلسلہ جاری رہےگا۔ دوسری طرف آئل ٹینکر نے انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کر دی ۔