Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آئل ٹینکرز کی ہڑتال سے بلوچستان میں پٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہوگیا

آئل ٹینکرز کی ہڑتال سے بلوچستان میں پٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہوگیا
July 31, 2017

کوئٹہ (92نیوز)آئل ٹینکرز کی ہڑتال ختم ہوئی تو ملک بھر میں پٹرولیم بحران بھی ختم ہوگیا لیکن کوئٹہ سمیت بلوچستان میں صورتحال جوں کی توں ہے شہری پمپس پر لمبی لائنیں بنائےنظر آتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے دوسرے روز بھی کوئٹہ شہرکو پیٹرول کی سپلائی مکمل طورپر بند ہے جس کے باعث شہر کے بیشتر پیٹرول پمپس بند ہیں جبکہ جن پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں رکشوں اور موٹرسائیکلوں کی لمبی لمبی قطاریں شہروں کو اذیت میں مبتلا کر رہی ہیں  ۔بلوچستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں کے ناروا رویے کے خلاف احتجاجاً آئل ٹینکرزمستونگ روڈ پر کھڑے کر دیئے ہیں ۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے پیٹرولیم بحران کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو ہدایت جاری کی ہے وہ فوری طورپر شہر میں پیٹرول بحران کو ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔