Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آئل ٹینکرز کی ہڑتال،کراچی پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

آئل ٹینکرز کی ہڑتال،کراچی پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
July 25, 2017

کراچی (92نیوز)آئل ٹینکرز کی ہڑتال کے باعث کراچی میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ منڈلانے لگا،پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں کئی پمپ بند بھی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے شہریوں کے لیے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کھلبلی مچاگیا۔ اعلان کے بعد شہر کے بیشتر پیٹرول پمپس پر کار سوار بھاگم بھاگ پہنچے رہی سہی کسر موٹر سائیکل سواروں نے پوری کردی ،اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں کچھ خوش نصیب جلد پیٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تو کچھ کو طویل انتظار کرنا پڑا شہری کی پیٹرول پمپ پر تو تو میں میں بھی ہوئی۔ رش بڑھا اور پیڑول پمپس پر رہا سہا پیٹرول بھی ختم ہوگیا جس کےبعد ڈیفنس ، کلفٹن ، شارع فیصل ،  یونیورسٹی روڈ ، شارع پاکستان ، ناظم آباد ، نیو کراچی ، اور اولڈ سٹی ایریا سمیت شہر کے پچاس فیصد سے زائد پیٹرول پمپس کو قناعتیں لگا کر بند کردیا گیا  ۔