Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ، کوئٹہ میں پٹرول کی فراہمی معطل

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ، کوئٹہ میں پٹرول کی فراہمی معطل
January 25, 2018

کوئٹہ ( 92 نیوز ) کراچی میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث کوئٹہ کے متعدد پمپس پر پیٹرول کی فراہمی معطل ہوگئی ۔

پٹرول کی فراہمی معطل ہونے سے کوئٹہ کے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔  ٹینکرز ایسوسی ایشن کے رہنما کہتے ہیں پیٹرول کی سپلائی جلد شروع کردی جائے گی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ  پہلے مسائل کا انبار اور آئے روز  پیٹرول کی ہڑتال  نے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔