Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آئل ٹینکرز اونرزایسوسی ایشن ہڑتال کے معاملے پر تقسیم

آئل ٹینکرز اونرزایسوسی ایشن ہڑتال کے معاملے پر تقسیم
October 20, 2018
کراچی ( 92 نیوز) آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ، چیئرمین نے کل سے ہڑتال کی دھمکی دی ہے، جبکہ ایسوسی ایشن کے صدر نے کسی قسم کی ہڑتال نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ آئل ٹینکرز اونرایسوسی ایشن 2 دھڑوں میں تقسیم  ہو گئی ،  چیئرمین نے ہڑتال کی دھمکی دے دی  ۔لیکن ایسوسی ایشن کے صدر نے دو ٹوک انکار کردیا ۔ آئل ٹینکرز کی اچانک پکڑ دھکڑ کا بہانہ بناکر چیئرمین شمس شہوانی نے اتوار سے ہڑتال کی دھمکی دے دی    جبکہ دوسری جانب ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی اکرم اور جنرل سیکریٹری حاجی حنیف کاکڑ نے ہڑتال سے مکمل لاتعلقی ظاہر کردی  ۔ چیئرمین کی جانب سے ہڑتال کی دھمکی کے باوجود آئل ٹرمینل پر کسی قسم کی ہڑتال کا امکان نظر نہیں آیا  اور سپلائی معمول کے  مطابق جاری رہی ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔