Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کے کامیاب مذاکرات کے بعدبھی بلوچستان میں ہڑتال جاری

آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کے کامیاب مذاکرات کے بعدبھی بلوچستان میں ہڑتال جاری
July 30, 2017

کوئٹہ(92نیوز)ائل  ٹینکرز ایسوسی ایشن  کے حکومت سے مطالبات تو کامیاب ہو گئے پر کوئٹہ سمیت بلوچستان  میں آئل ٹینکرز کی ہڑتال جاری شہر میں  بیشتر پیٹرول پمپ بند ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق کوئٹہ شہر کی سڑکوں پر رواں دواں گاڑیاں  ایک بار پھر رکنےکو تیارہیں کیونکہ آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن  بلوچستان کی جانب سے ایک بار پھر  آئل کی سپلائی بند کر کے ہڑتال کر دی  ہے جس کے باعث  شہر کے بیشتر پیٹرول پمپ بند ہیں جبکہ سو سے زائد آئل ٹینکرز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ  پر مستونگ کے قریب احتجاجآ کھڑے ہیں ،آئل ٹینکرز ڈرائیور وں  کا کہنا ہے کہ  کراچی سے کوئٹہ تک سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کا ناروا رویہ ہڑتال کی وجہ ہے۔