Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

آئل ٹرمینل کےافتتاح سے شہر میں ٹریفک جام اور حادثات میں کمی آئیگی: وسیم اختر

آئل ٹرمینل کےافتتاح سے شہر میں ٹریفک جام اور حادثات میں کمی آئیگی: وسیم اختر
July 27, 2017

کراچی (92نیوز)میئرکراچی وسیم اخترکہتے ہیں کہ اللہ کاشکرہے کہ وہ آج ذوالفقارآباد آئل ٹرمینل  کاکام پایہ تکمیل تک پہنچ گیا۔آئل ٹرمینل کے افتتاح سے شہرمیں ٹریفک جام اورحادثات میں کمی آئیگی ۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے عوام کادیرینہ مطالبہ پوراہوگیا۔دس برس بعدذوالفقارآبادآئل ٹرمینل کاافتتاح میئرکراچی نے کردیا۔

میئرکراچی وسیم اخترکامنصوبے کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہناتھاکہ 2سوایکڑپربنے ذوالفقارآبادآئل ٹرمینل پرٹرانسپورٹرزکوہرممکن سہولیات دینے کی کوشش کی ہے۔  میئرکراچی وسیم اخترنے منصوبے میں طبی سہولیات فائراسٹیشن آرام گاہ اوردیگرسہولیات دینے کے حوالےسے دوبارہ الفاظ دہرائے۔

لیکن صورتحال جوں کی توں تھی ورک شاپ  اوردکانوں کے لیے 50ایکڑزمین پرکام نہ ہونے پردکاندارتقریب کے دوران ہی پھٹ پڑے ۔

میئرکراچی نے ان برستے دکانداروں کویہ کہہ کرخاموش کرادیاکہ ذوالفقارآبادآئل ٹرمینل آپ کااورہماراہے ا سکی  تعمیروترقی ہم سب نے ملکرکرنی ہے ۔