Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اُردو اور پنجابی فلموں کی خوبرو اداکارہ نادرہ کی اکیسویں برسی‘ مداح آج بھی اُداس

اُردو اور پنجابی فلموں کی خوبرو اداکارہ نادرہ کی اکیسویں برسی‘ مداح آج بھی اُداس
August 6, 2016
لاہور (92نیوز) اردو پنجابی فلموں کی معروف ہیروئن خوبرو اداکارہ نادرہ کو بیس سال پہلے لاہور کے علاقے گلبرگ میں قتل کردیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نادرہ کے فنی سفر کا آغاز انیس سو چھیاسی میں فلم ”نشان“ سے شروع ہوا تاہم اسی سال ریلیز ہونے والی دوسری فلم ”آخری جنگ“ نے ان پر شہرت اور کامیابی کے دروازے کھول دیے۔ اداکارہ نادرہ نے پانچ سال کے عرصے میں 75 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ وائٹ روز کہلوانے والی اداکارہ نادرہ ڈرامائی مناظر انتہائی مہارت سے عکس بند کراتی تھیں جبکہ رقص میں بھی وہ اپنا ثانی نہیں رکھتی تھیں۔ اداکارہ نادرہ کی سونے کے تاجر سے شادی اخبارات کی شہ سرخیوں میں زیربحث رہی تاہم چھے اگست انیس سو پچانوے کو نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بننے کے بعد اداکارہ کے ساتھ ہی تمام کہانیاں بھی دفن ہو گئیں۔