Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر یوسف الدوبئے پاکستان پہنچ گئے

او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر یوسف الدوبئے پاکستان پہنچ گئے
November 7, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر یوسف الدوبئے پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے یوسف الدوبئے کے وفد میں او آئی سی کے نائب سیکرٹری جنرل انسانی امور اور دیگر بھی شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں امن، سلامتی، انسانی حقوق اور قانونی امور پر گفتگو ہو گی، وفد لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا نشانہ بننے والوں سے بھی ملے گا۔