Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کر دی

او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کر دی
August 20, 2016
اسلام آباد (92نیوز) اقوام متحدہ کے بعد او آئی سی نے بھی بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فی الفور روکنے کا مطالبہ کردیا۔ سیکرٹری جنرل عیاد امین کہتے ہیں کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔ ریفرنڈم کے ذریعے کشمیریوں کو ان کا حق دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ہمراہ مشترکہ میڈیا سے خطاب میں کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔ کشمیر میں صورتحال دن بدن بگڑ رہی ہے۔ عالمی برادری کو اس حوالے سے آواز اٹھانی چاہیے۔ اس مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت نکلنا چاہیے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بتایا کہ او آئی سی پاکستان کے کشمیر پر موقف کی حمایت کرتی ہے۔ او آئی سی کا کشمیر پر رابطہ گروپ موثر کردار ادا کر رہا ہے۔ رابطہ گروپ کا اگلا اجلاس امریکہ میں جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہوگا۔ امید ہے تمام عالمی ادارے بشمول اقوام متحدہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں گے۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارتی سیکرٹری خارجہ کو کشمیر پر دوطرفہ مذاکرات کی دعوت دی ہے، بھارتی جواب کا انتظار ہے۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے بیانات کافی نہیں ہیں۔ مسئلے کے سیاسی حل کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ مذاکرات ضروری ہیں۔