اویس علی شاہ سخت سکیورٹی حصار میں رہائش گاہ پہنچ گئے

کراچی (92نیوز) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے اغوا ہونے والے بیٹے کو بازیابی کے بعد ان کی رہائش گاہ پہنچا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر اویس شاہ کو اپنے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر لائے۔ انہیں خصوصی طیارے میں صبح 8 بج کر 40 منٹ پر فیصل بیس لایا گیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے صاحبزادے کو آج صبح ٹانک کے قریب آپریشن میں ایف سی، حساس اداروں نے بازیاب کرایا۔ اویس علی شاہ کے گھر پہنچنے کی خوشی میں اہل خانہ نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔
خیال رہے کہ اویس شاہ کو بیس جون کو کراچی کے علاقے کلفٹن سے اغوا کر لیا گیا تھا۔اغوا سے قبل انہوں نے ایک سٹور سے شاپنگ کی تھی جس کے بعد انہیں اغوا کر لیا گیا تھا۔