Friday, September 30, 2022

اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی سفارش

اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی سفارش
اسلام آباد (92 نیوز) اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ پندرہ روز کیلئے برقرار رکھنے کی سفارش کردی۔ سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے سمری میں سفارش کی گئی کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بہت کم اُوتار چڑھاؤ رہا ہے، اِس لیے پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہ کیا جائے۔ اوگرا نے وزارت پٹرولیم کے ذریعے سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی کر دی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا حتمی اعلان وزارت خزانہ کرے گی۔