Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پٹرول 2.98، ہائی اسپیڈ ڈیزل 5.92 روپے فی لیٹر مہنگا، نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گیا

پٹرول 2.98، ہائی اسپیڈ ڈیزل 5.92 روپے فی لیٹر مہنگا، نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گیا
January 31, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز )  پٹرول بم چل گیا ۔ اوگرا کی سمری منظور کر لی گئی ، وزارت خزانہ نے پٹرول 2 روپے 98 پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 92 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا ۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے اورلائٹ ڈیزل کے نرخوں میں 5 روپے 93 پیسے اضافہ کیا گیا۔  نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گیا ہے ۔

پٹرول کو آگ لگ گئی  ۔ قیمتیں آسمان پر جا پہنچیں،مہنگائی کے ستائے عوام پر پٹرول بم بھی گرا دیا گیا ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی مشکلات میں اضافے کا سبب بنے گا ۔

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لئے بھیجی گئی اوگرا کی سمری منظور کر لی ۔ سمری منظور ہوتے ہی پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں ۔

پٹرول کی نئی قیمت 84 روپے 91 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی جبکہ   ہائی اسپیڈ ڈیزل 95 روپے 83 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا ۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 70 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی  ہے  لائٹ ڈیزل کی قیمت 64 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگی۔