اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارشات حکومت کو ارسال کر دیں

اسلام آباد (92 نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارشات حکومت کو ارسال کردیں۔
اوگرا کی جانب سے حکومت کو بھجوائی گئی سفارشات میں پیٹرول ، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ آئندہ ماہ کے لئے پیٹرول کی قیمت میں دو روپے 24 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 70 پیسے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں15 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 12 روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
اوگرا نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی میں کمی کرکے قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار 31 اگست کو کرینگے۔