Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اوگرا نے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں شروع کردیں

اوگرا نے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں شروع کردیں
April 21, 2016
اسلام آباد(92نیوز)اوگرا نے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں یکم مئی سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہےسمری تیار کر لی گئی ۔ تفصیلات کےمطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہوا اوگرا کو مہنگائی  کی چکی میں  پسی  عوام پر قہر  ڈالنے  کا  ایک  اور موقع ہاتھ آ گیا  اور  جھٹ سے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے  کی سمری  تیار  کرلی ۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھ کر  چالیس ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جس کے بعد مقامی سطح پر بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم مئی سے پٹرول تین روپے  جبکہ ڈیزل  چار روپے فی لٹر  بڑھنے  کا امکان ہےتاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا حتمی سفارشات تیس اپریل کو حکومت کو بھجوائے گا۔