Monday, October 3, 2022

اوگرا نے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دیدی

اوگرا نے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دیدی
اسلام آباد (92نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 69 پیسے فی لٹر تک اضافے کی تجاویز وزارت خزانہ کو بھجوا دی گئیں۔ قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت پر کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ مکمل کر لی۔ وزارت خزانہ کو بھجوائی گئی سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جائے۔ سفارش یہ بھی کی گئی ہے کہ یکم جون سے ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے 69 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا جائے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 5 روپے 57 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اوگرا کی تجاویز پر حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی سفارش سے کل کیا جائے گا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہو گا۔ وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں برقرار اور ڈیزل کی قیمت میں بھی کچھ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔