Wednesday, February 21, 2024

اوگرا نے جون کیلئے ایل پی جی کی قیمت 8 روپے 4 پیسے فی کلو میں اضافہ کردیا

اوگرا نے جون کیلئے ایل پی جی کی قیمت 8 روپے 4 پیسے فی کلو میں اضافہ کردیا
May 31, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اوگرا نے جون کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں 8 روپے 4 پیسے فی کلو گرام اضافہ کیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 94 روپے 89 پیسے اضافے سے 1667 روپے کا ہو گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق جون 2021ء کیلئے ہوگا۔