Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اوگرا نےشیل کمپنی کو سانحہ احمد پور شرقیہ کا ذمہ دار قرار دے دیا

اوگرا نےشیل کمپنی کو سانحہ احمد پور شرقیہ کا ذمہ دار قرار دے دیا
July 7, 2017

لاہور(92نیوز)اوگرا نےشیل کمپنی کو سانحہ احمد پور شرقیہ کا ذمہ دار قرار دے دیا تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق آئل ٹینکر غیر معیاری اور فٹنس سرٹیفکیٹ جعلی تھا، آئل کمپنی کو ایک کروڑ روپے جرمانہ بھی کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق عید سے ایک روز قبل 25جون ہفتے کا روزاحمد پور شرقیہ میں تاریخ کا المناک سانحہ رونماءہوا ، سانحے کا ذمہ دار کون ؟؟اوگرا کی تحقیقاتی رپورٹ میں سب پتہ چل گیا۔ اوگرا کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق قصور وار آئل کمپنی شیل ہےجس کا آئل ٹینکر کسی بھی مقررہ معیار کے مطابق نہیں تھا۔ کمپنی نے اوگرا موٹر وہیکل ایگزامنراور ایکسپلوسوز ڈیپارٹمنٹ کے قوانین پر عمل نہیں کیا50ہزار لٹر تیل لے جانے کےلئے 5 ایکسل والا ٹینکر ہونا چاہئے لیکن الٹنے والا ٹینکر 4ایکسل کا تھا یہاں تک کے اس کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جعلی نکلا۔ رپورٹ میں مقامی انتظامیہ ا ور موٹروے پولیس کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھائے گئے ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹینکر سے تیل بہتا رہالیکن مقامی انتظامیہ فوری حرکت میں نہ آئی۔ موٹروے پولیس نے بھی فوری طور پر جائے حادثہ کو محفوظ نہیں بنایا۔ جس کے باعث دیہاتی وہاں جمع ہوئے اور تیل برتنوں میں بھرنا شروع کردیا۔ اوگرا نے آئل کمپنی شیل کو ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ جاں بحق ہونیوالوں کو فی کس 10لاکھ روپے اور ہر زخمی کو 5لاکھ روپے ادا کئے جائیں۔ ساتھ ہی کمپنی کو یہ تنبیہ بھی کی ہے کہ3دن کے اندر فیصلے پر فوری عملدرآمدکیا جائے ورنہ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔