Friday, September 13, 2024

اوگرا افسران کے اغوا کا مقدمہ ،ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

اوگرا افسران کے اغوا کا مقدمہ ،ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
October 5, 2015
اسلام آباد(92نیوز)حساس ادارے کا افسر ظاہر کر کے اوگرا افسران کےاغوا کی کوشش کرنے والے ملزم علی اصغر کومزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق اوگرا کے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد یاسین اور ڈائریکٹر عمران اختر کو اغوا کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار ملزم علی اصغر کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عدنان رشید کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ پولیس نے ملزم سے تفتیش کے لئے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کر کے اوگرا افسران کو زبردستی کراچی لے جانا چاہتا تھا جس نے دونوں کے لیے کراچی کے ایئر ٹکٹس بھی بنوا رکھے تھے ۔