Sunday, September 15, 2024

اوکاڑہ : پیپلز پارٹی کے چیئرمین شپ کے امیدوار اسلم چنا سمیت 3افراد فائرنگ سے جاں بحق

اوکاڑہ : پیپلز پارٹی کے چیئرمین شپ کے امیدوار اسلم چنا سمیت 3افراد فائرنگ سے جاں بحق
October 10, 2015
اوکاڑہ (92نیوز) اوکاڑہ میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے چیئرمین کے امیدوار سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق منڈی احمد آباد میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے کارنر میٹنگ جاری تھی کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے یونین کونسل کی چیئرمین شپ کیلئے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر ملک اسلم چنا دو ساتھیوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ کو بزدلانہ کارروائی قراردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ہر الیکشن میں مخالفین کا بھرپور مقابلہ کرے گی۔