Wednesday, September 18, 2024

اوکاڑہ: پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، چیئرمین کے امیدوار سمیت تین افراد جاں بحق

اوکاڑہ: پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، چیئرمین کے امیدوار سمیت تین افراد جاں بحق
October 10, 2015
اوکاڑہ (نائنٹی ٹو نیوز) اوکاڑہ میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے چیئرمین کے امیدوار سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ منڈی احمد آباد میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے کارنر میٹنگ جاری تھی کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے یونین کونسل کی چئرمین شپ کیلئے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر ملک اسلم چنا دو ساتھیوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ہر الیکشن میں مخالفین کا بھرپور مقابلہ کرے گی۔