Wednesday, October 5, 2022

اوکاڑہ: پاکستانی چوک کے قریب پولیس مقابلہ ، 1 ڈاکو ہلاک، 2 فرار

اوکاڑہ: پاکستانی چوک کے قریب پولیس مقابلہ ، 1 ڈاکو ہلاک، 2 فرار

اوکاڑہ (92 نیوز) اوکاڑہ تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی حدود میں پاکستانی چوک کے قریب پولیس مقابلہ ہوا۔ پولیس مقابلے میں 1 ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکو راہگیروں سے موٹر سائیکلیں چھین کر فرار ہو رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ سے 1 ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گیا۔ 2 ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے ضلع بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی۔
ہلاک ڈاکو کے قبضہ سے چھینی گئی 2 موٹر سائیکلیں اور اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔