Sunday, December 4, 2022

اوکاڑہ : ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ ملنے پر خواجہ سرا سراپا احتجاج

 اوکاڑہ : ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ ملنے پر خواجہ سرا سراپا احتجاج
اوکاڑہ(92نیوز)اوکاڑہ میں  ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ ملنے پر خواجہ سراؤں نے سخت احتجاج کیا ۔خواجہ سراوں کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ کے باوجود ووٹ کے حق سے محروم رکھا جارہا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق اوکاڑہ کے علاقے صمد پورہ میں ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ ملنے پر خواجہ سرا سراپا احتجاج بن گئے ہیں ۔ خواجہ سرا کہتے ہیں کہ شناختی کارڈ موجود ہونے کے باوجود انہیں ووٹ کے بنیادی حق سے محروم رکھا گیاہے۔