Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو بھائی ہلاک، ہلاک افراد کے اہلخانہ کا لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج

اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو بھائی ہلاک، ہلاک افراد کے اہلخانہ کا لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج
December 29, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) اوکاڑہ میں مبینہ مقابلے میں دو بھائی ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ دونوں لوٹ مار کر رہے تھے، فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔ لواحقین نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا  ہے کہ تین بھائیوں کو پولیس گزشتہ روز اٹھا کر لے گئی، دو کو مقابلے میں مار دیا گیا۔ بصیرپور کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو بھائی پرویز اور شاہ زین ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تین ملزم ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے، اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں پرویز اور شاہ زین مارے گئے جبکہ ان کا تیسرا ساتھی بلال فرار ہو گیا۔ دوسری جانب ہلاک افراد کے اہلخانہ نے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور پولیس کے الزامات کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرویز، شاہ زین اور بلال کو پولیس بھٹہ چوک کے قریب گھر سے اٹھا کر لے گئی تھی۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ بلال کو بھی پولیس قتل کر دے گی۔ لواحقین کے مطابق مخالفین کے ایما پر ان کے دو بھائیوں کو گیارہ ماہ قبل جنوری میں بھی پولیس نے گھر سے اٹھا کر قتل کر دیا تھا جن کی لاشیں آج تک نہیں ملیں۔