اوکاڑہ میں دو بھائیوں کا اغوا کے بعد لرزہ خیز قتل ، دو ملزم گرفتار
اوکاڑہ (92 نیوز) اوکاڑہ میں دو بھائیوں کا اغوا کے بعد لرزہ خیز قتل کے واقعے میں دو ملزم گرفتار ہو گئے۔
اوکاڑہ میں گھر آنے سے منع کرنے پر دو کمسن بھائیوں کو اغوا کر کے نہر میں پھینک دیا گیا۔ پانچ سالہ علی احمد اور گیارہ سالہ ذیشان مدرسے سے چھٹی کے بعد گھر آرہے تھے ، راستے سے اغوا کر لیا گیا۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے دو ملزمان تنویر اور نعمان گرفتار کر لیے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے حراست میں اعتراف جرم کر لیا۔
ریسکیو ٹیموں نے نہر لوئر باری دو آب میں بچوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔